ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں افسران کی نگرانی میں اشتہاری فلکس نکالنا شروع

بھٹکل میں افسران کی نگرانی میں اشتہاری فلکس نکالنا شروع

Mon, 11 Mar 2019 20:07:27    S.O. News Service

بھٹکل:11؍مارچ (ایس او نیوز) اتوار کی شام لوک سبھا انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی ضابطہ اخلاق نافذ ہونے پر  بھٹکل بلدیہ افسران نے اتوار کی رات سے ہی شہری سطح کے مختلف مقامات پر نصب کردہ اشتہاری بورڈس کو نکالنا شروع کردیا ہے۔

پیر کو بھی تعلقہ کے دیگر مقامات پر افسران کی نگرانی میں فلکس نکالتے ہوئے دیکھے گئے۔ سرکاری دفتر کے سامنے وزیرا عظم کی تصویر کے ساتھ لگائے گئے سرکاری اشتہاری فلکس بھی نکال دئے گئے ہیں ۔ افسران نے انتباہ دیاہے کہ بغیر اجازت اگر کوئی فلکس لگاتے ہیں  تو اُن کے خلاف  سخت کارروائی کی جائے گی۔


Share: